ایف آئی اے فیصل آباد اور سرگودھا میں کارروائیاں ،ملزم سجادنے 20لاکھ ہتھیائے ، ایران میں وحشیانہ تشدد کرتا رہا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)ایف آئی اے کی فیصل آباد اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ایران میں تشدد سے شہری کی موت کے واقعہ میں ملوث ملزم سمیت 5 انسانی سمگلر ز کوگرفتار کرلیاگیا۔گرفتار ملزموں میں سجاد حسین، تنویر اختر، محمد شہباز، محمد بلال اور احسن شبیر شامل ہیں۔ گرفتار ملزم سجاد حسین شہریوں کو غیر قانونی راستے سے ایران بھجوانے میں ملوث ہے،ملزم سجاد نے متاثرہ شہری کو عراق بھجوانے کے نام پر 20 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزم سجاد نیدیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہری کو ایران میں یرغمال بنایا اور وحشیانہ تشدد کرتے رہے۔ بدترین تشدد سے شہری کی موت واقع ہوئی۔ دوسریملزم محمد شہباز نے شکایت کنندہ کو سربیا بھجوانے کے نام پر 65 لاکھ روپے وصول کئیاور متاثرہ کو سربیا کا جعلی ویزا سٹیکر دیا۔جعلی ویزے کی بنیاد پر شہری کو فیصل آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیا گیا تھا۔ تیسرے گرفتار ملزم تنویر اختر نے شہری کو برطانیہ بھجوانے کے نام پر 1 کروڑ 23 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا۔ دیگر ملزم محمد بلال اور احسن شبیر بیرون ملک بھجوانے کے نام پر حاصل کردہ رقم کے چیک کی ٹمپرنگ میں ملوث ہیں۔ملزموں نے ٹمپرنگ کر کے مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے مالیت کا چیک کیش کرایا۔