پنجاب حکومت کی مداخلت، آٹے کی قیمت میں کمی

پنجاب حکومت کی مداخلت، آٹے کی قیمت میں کمی

لاہور: پنجاب حکومت کی کارروائی کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں کے پیکنگ والے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

 اب 5 کلوگرام کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کی کمی کی گئی ہے اور یہ صارفین کو 720 روپے میں دستیاب ہوگا۔حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 1,808 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اور عام صارفین کے لیے ریلیف فراہم کرنا ہے۔