مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے

 مشرق ڈیجیٹل بینک ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا: چیئرمین ظفر مسعود 
الغریر گروپ کے منصوبے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے: یوسف حسین
اسلام آباد(آئی این پی )متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  میں  مقیم پاکستانیوں  کیلئے  خوشی  ، یو اے ای میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا اکائونٹ رکھنے والے پاکستانی پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک میں اکائونٹ کھول کر مفت ترسیلات زر اپنے گھروں کو بھیچ سکیں گے۔ میڈیارپورٹ  کے مطابق پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، مشرق گروپ کے چیئرمین عبدالعزیز الغریر، گروپ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او (  احمد عبدالال اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے)  کے رہنما شریک ہوئے۔پاکستان بینکس ایسوسی ایشن(پی بی اے) کے چیئرمین ظفر مسعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز الغریر کی وژنری قیادت نے خطے کی بینکنگ کو نئی جہت دی ہے اور مشرق ڈیجیٹل بینک ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔سینئر وائس چیئرمین پی بی اے یوسف حسین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل سہولیات فراہم کر رہا ہے، اور الغریر گروپ کے منصوبے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔مشرق پاکستان کے سی ای او ہمایوں سجاد نے کہا کہ بینک کا ہدف ہے کہ یہ دنیا کے بہترین بینکوں میں شامل ہو، جب کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی اب آسانی سے اپنے ملک میں اکانٹ کھول سکیں گے اور مفت ترسیلات بھجوا سکیں گے