پنجاب اور بہار کے درمیان تنازع نے بھارتی معاشرتی تقسیم کو عیاں کر دیا
سکھوں نے پنجاب میں بہاریوں کی بڑھتی آبادکاری کے خلاف احتجاج کیا
نئی دہلی(آئی این پی )مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت کے اندر صوبائی تضادات نئی صورت میں ابھرنے لگے، پنجاب اور بہار کے درمیان بڑھتے تنازع نے بھارتی معاشرتی تقسیم کو مزید عیاں کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بہاری عوام کو زبردستی بے دخل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں لدھیانہ ریلوے سٹیشن ہجوم کا منظر پیش کر رہا ہے، دوسری جانب سکھ برادری نے پنجاب میں بہاریوں کی بڑھتی ہوئی آبادکاری کے خلاف چندی گڑھ میں شدید احتجاج کیا۔اعداد و شمار کے مطابق ہر وقت پنجاب میں 30 سے 40 لاکھ بہاری مزدور موجود رہتے ہیں