یو اے ای اور قطر کا بھی پاکستان کیساتھ دفاعی معاہدے کا امکان

سعودی عرب کیساتھ معاہدے نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا:میڈیا رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اہم دفاعی معاہدہ نہ صرف عالمی اور قومی میڈیا پر زیر بحث ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس معاہدے کی دھوم مچی  ہوئی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق معاہدے نے نہ صرف دونوں اسلامی برادر ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے کہ بلکہ خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی سیاسی اور دفاعی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔اسی ضمن میں سوشل میڈیا پر بحث چل پڑی ہے کہ خطے کے دو بڑے ممالک ممکنہ طور پر پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کے اہم معاہدے کرنے جار ہے ہیں اوردعوی کیا جا رہا ہے کہ ان ممالک میں متحدہ عرب امارات اور قطر شامل ہیں۔