راولپنڈی کرپشن کیس: پولیس حراست سے فرار سابق اے ڈی سی اقبال سنگھیڑا دوبارہ قبضے میں

راولپنڈی کرپشن کیس: پولیس حراست سے فرار سابق اے ڈی سی اقبال سنگھیڑا دوبارہ قبضے میں

راولپنڈی کرپشن کیس میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے سابق اے ڈی سی اقبال سنگھیڑا کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پولیس کی خصوصی ٹیم نے اقبال سنگھیڑا کو راولپنڈی سے گرفتار کیا، جس کے بعد اسے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ملزم 13 نومبر کو لاہور منتقلی کے دوران پولیس حراست سے فرار ہو گیا تھا۔ اس کے فرار کے بعد، تین ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، جن کی سربراہی ایس پی صدر انعم شیر خان کر رہی تھیں۔اس دوران، غفلت برتنے والے چار پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے، اور چکری ریسٹ ایریا کی جیو فینسنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ ان پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، اور ان کا موبائل ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا ہے تاکہ ملزمان سے رابطے کی تصدیق کی جا سکے۔

ملزم کے فرار میں استعمال ہونے والی گاڑی کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے مختلف اضلاع کے ایکسائز دفتر کو مراسلہ بھیجا گیا ہے، مگر گاڑی کے نمبر کا مکمل نہ ہونا مشکل پیدا کر رہا ہے۔یاد رہے کہ اقبال سنگھیڑا 13 نومبر کو چکری ریسٹ ایریا میں پولیس حراست سے فرار ہوا تھا، اور اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد لاہور جیل منتقلی کے دوران فرار ہو گیا۔ اس کے فرار میں اس کے بھائی سمیت 6 نامعلوم ملزمان اور 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔