اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) فرنٹیئر کور بلوچستان(نارتھ) کے 68 ویں لیڈیز بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کوئٹہ میں ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر بلوچستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 89 خواتین نے تربیت مکمل کرکے ایف سی بلوچستان نارتھ میں شمولیت اختیار کر لی۔لیڈی سولجرز بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوان خواتین کیلئے مثالی رول ماڈل بھی قرار پائیں۔مہمان خصوصی نے کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والی تمام لیڈی سولجرز،ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ لیڈی سولجرز نہ صرف بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں بلکہ صوبے کی نوجوان خواتین کے لیے ایک روشن مثال بھی ہیں۔پریڈ میں قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی اور معزز شخصیات کی شرکت نے ایف سی اور عوام کے باہمی اعتماد کو مزید تقویت دی۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی لیڈی سولجرز میں خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے۔