اپ گریڈڈشالیمار ایکسپریس کا افتتاح

لاہور(خصوصی رپورٹ ) ریلوے انتظامیہ نے اپ گریڈڈشالیمار ایکسپریس کا افتتاح کر دیا گیا۔ڈی ایس ریلوے انعام اللہ نے سی سی ایم طارق انور سپرا کے ہمراہ اپ گریڈڈ شالیمار کا افتتاح کیا۔ڈی ایس ریلوے اللہ نے افتتاح کے بعد شالیمار ایکسپریس کے پریمیئم لا ئونج سمیت مختلف کوچوں کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر ٹرین کو خوبصورت اور دلکش انداز میں سجایا گیا۔ٹرین لاہور سے کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت صبح 7 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوئی، ڈپٹی ڈی ایس فاطمہ بلال سمیت دیگر ڈویڑنل افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ٹرین اے سی پارلر، اے سی بزنس، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہے۔ مسافروں کو کھانے پینے کی معیاری اشیا کی دستیابی کے حوالے سے ٹرین میں پریمیئم سروس ڈائننگ کار بھی فراہم کی گئی ہے۔