ڈینگی انتظامات کیلئے ساڑھے13 کروڑ جاری

لاہور( خصوصی رپورٹ)محکمہ خزانہ نے ڈینگی کے انتظامات کیلئے 13کروڑ 50لاکھ روپے جاری کر دئیے۔محکمہ خزانہ نے ایمرجنسی ادویات کے لئے 68کروڑ روپے جاری کر دئیے،محکمہ خزانہ کی جانب سے ہیلتھ کونسل کو 30کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کیلئے بجٹ آن لائن کر دیا۔