خبردار: یہ کھانسی کا شربت استعمال کرنے سے گریز کریں!

خبردار: یہ کھانسی کا شربت استعمال کرنے سے گریز کریں!

ڈرگ کنٹرول پنجاب نے کھانسی کے شربت سمیت مختلف ادویات کے مخصوص بیچز کو سب اسٹینڈرڈ قرار دے کر فروخت روکنے اور انہیں واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی ڈیلر، ہول سیلر یا ریٹلر کے پاس متعلقہ مصنوعات کے بیچ موجود ہیں تو انہیں فوری طور پر واپس کر دیا جائے۔الرٹ میں ناقص بیج والی ادویات اور کھانسی کے شربت کے نام اور تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔خاص طور پر، ایریکوف کھانسی کے شربت کو سب اسٹینڈرڈ قرار دیا گیا ہے، کیونکہ اس میں ’ڈائی ایتھائلین گلائیکول‘ کی مقدار حد سے زیادہ پائی گئی ہے، جس پر واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسی طرح، لورٹاڈین ٹیبلٹ 10 ملی گرام، سیف میڈ 100 ملی لیٹر اور کریم کناڈرائین کو بھی فوری واپس کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔دریں اثنا، سرکاری اور نجی اسپتالوں میں نزلہ زکام، کھانسی، ڈینگی، ملیریا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ نزلہ زکام ہونے کی صورت میں ہاتھ ملانے سے گریز کریں، فاصلہ برقرار رکھیں، ماسک کا استعمال کریں اور اپنی قوت مدافعت مضبوط بنانے کے لیے اچھی غذا کا استعمال کریں۔