روز بروز بڑھتی ہوئی آلودگی نے لاہور شہر کو شدید متاثر کیا ہے۔
شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی مجموعی شرح 206 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے سبب لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں اے کیو آئی کی شرح 409، راوی روڈ 407، ایف سی کالج 406، گلبرگ جی تھری 405، پنجاب یونیورسٹی 403، اور سول سیکرٹریٹ 406 ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح، سید مراتب علی روڈ 405 اور جوہر ٹاؤن 402 اے کیو آئی کے ساتھ شامل ہیں۔ماہرین نے شہریوں کو اپنی صحت کا خیال رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔