یہ پاکستان کی فلسطین پالیسی سے انحراف ہے، ایسا ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کیا گیا
لاہور (آئی این پی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے سلامتی کونسل میں ایسی قرارداد کی حمایت کرنا جو فلسطینیوں کے مطالبات اور حقوق کے منافی ہے ناقابل قبول ہے۔اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یہ پاکستان کی فلسطین پالیسی سے انحراف ہے، کوئی شک نہیں کہ ایسا صرف ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ قرارداد غزہ کی پٹی پر بین الاقوامی سرپرستی کا وہ نظام مسلط کررہی ہے جو اسرائیل دو سالہ ظالمانہ جنگ اور نسل کشی کے بعد بھی حاصل نہ کرسکا۔ پاکستان کی جانب سے اس کے حق میں ووٹ کی مذمت کرتے ہیں ہے۔ مخالفت تو درکنار آپ سے تو abstain بھی نہ ہوسکا۔ اتنا بھی کیا خوف؟ غزہ صرف فلسطینی عوام کا ہے، کسی اور کو اس پر قبضے کا حق کیسے دیا جاسکتا ہے۔