واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کیلئے ایک نئی ترمیم شدہ قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دی۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش قرارداد کے تحت غزہ استحکام فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی صدر ٹرمپ کریں گے۔یہ بورڈ غزہ کی معاشی بحالی کے پروگراموں اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کیلئے مختلف ذیلی ادارے بھی قائم کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی مسودے میں ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل کیا گیا ہے