بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے ہامی بھر لی: خالد یوسف چوہدری

بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے ہامی بھر لی: خالد یوسف چوہدری

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات کے دوران مذاکرات کے لیے ہامی بھر لی ہے۔

ان کے مطابق، علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر نے بانیٔ پی ٹی آئی سے یہ پوچھا تھا کہ اگر رابطہ ہو تو کیا مذاکرات کیے جائیں، جس پر بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات ان لوگوں سے ہوں گے جن کے پاس پاور ہے۔خالد یوسف چوہدری نے مزید بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات پر بات چیت کی اجازت دے دی ہے، اور 24 نومبر کے احتجاج کو تب تک ختم نہیں کیا جائے گا جب تک مطالبات تسلیم نہ کیے جائیں۔ اس سے قبل، بانیٔ پی ٹی آئی مذاکرات سے گریز کر رہے تھے، لیکن اب انہوں نے اس کی اجازت دے دی ہے۔ملاقات میں تقریباً دو گھنٹے تک بات چیت کی گئی، اور بانیٔ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو احتجاج کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوئی، جس میں علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر بھی شریک تھے۔