لاہور میں سموگ سے 5181 افراد سانس کی بیماری کاشکار

 ایک ماہ میں 1لاکھ30ہزارافراد سانس کی بیماری میں مبتلا ہوئے:متاثرین کے اعدادوشمارجا ری
لاہور(سپیشل رپورٹر )لاہورمیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5181افراد سانس کی بیماری میں مبتلا ہوئے،ایک ہفتے کے دوران 36ہزار اور ایک ماہ میں 1لاکھ30ہزار افراد متاثرہوئے۔ پنجاب بھرمیں مختلف بیماریوں سے متاثرہ افراد کے اعدادوشمارجاری کردئیے گئے  جس کے مطابق شہر میں 24گھنٹوں کے دوران 433افراد دمہ کے مرض سے متاثر ہوئے،ایک ہفتے کے دوران 2553 اورایک ماہ میں 6186کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہرمیں 24گھنٹے کے دوران 130افراد دل کے مرض میں مبتلا ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں 2275اور ایک ماہ میں 15309افراد متاثر ہوئے