پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے بعد اب استحکام دیکھا جا رہا ہے اور قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4548 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہے۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 8099 روپے پر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں کوئی بڑا اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا۔