ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، موسم بدلنے لگا

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، موسم بدلنے لگا

ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے آج سے 23 مئی تک مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور سورج پوری شدت کے ساتھ چمک رہا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد جبکہ ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے اس نئے سلسلے کے باعث آئندہ چند روز میں موسم کی صورتحال میں واضح تبدیلی متوقع ہے۔ کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے، جس سے گرمی کی شدت میں وقتی کمی آنے کا امکان ہے۔