مختلف روٹس پر نئی بسیں چلائی جائیں گی، تین نئے روٹس شروع کر رہے ہیں:شرجیل میمن
کراچی(آئی ا ین پی)حکومت سندھ نے 500 نئی ای وی بسوں کی منظوری دے دی جو کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی۔سندھ اسمبلی میں رکن ایم کیو ایم پاکستان نصیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منگھوپیر کے علاقے میں کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں، میں پہلے بھی آواز اٹھا چکا ہوں کہ بسیں چلائی جائیں۔سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اورنگی، بنارس اور دیگر علاقوں میں بس سروس شروع کریں گے، مختلف روٹس پر بھی نئی بسیں چلائی جائیں گی، تین نئے روٹس شروع کر رہے ہیں،سندھ بھر میں بسوں کا نیٹ ورک بڑھا رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ جو نشاندہی کی گئی حکومت اس پر کام کر رہی ہے