ائیر بلیو کا 1 کروڑ 7 لاکھ روپے ‘ ائیر سیال کا 88 لاکھ 31 ہزار روپے منافع رہا:قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش
دستاویزات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) نے گزشتہ تین برس کے دوران 19 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد منافع کمایا جبکہ اسی عرصے میں 3 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروایا۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ ائیر بلیو نے گزشتہ تین برس کے دوران ٹیکس ادا کرنے کے بعد 1 کروڑ 7 لاکھ روپے منافع حاصل کیا جبکہ 14 لاکھ 93 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔اسی طرح ائیر سیال نے تین برس میں ٹیکس ادا کرنے کے بعد 88 لاکھ 31 ہزار روپے منافع کمایا جبکہ 40 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروایا۔دستاویزات کے مطابق سیرین ائیر نے گزشتہ دو برس کے دوران قومی خزانے میں کوئی ٹیکس جمع نہیں کروایا۔