1 کروڑ روپے تک اوسط بیلنس والے صارفین کو کم از کم منافع ملے گا

 کراچی (آئی این پی) بینک ڈپازٹس پر منافع کے قواعد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ، 1 کروڑ روپے تک اوسط بیلنس والے صارفین کو کم از کم منافع ملے گا۔رپورٹ  کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی بینکوں کے ڈپازٹس پر کم از کم منافع کے قواعد میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایک نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم انویسٹ پاک کا باضابطہ آغاز کر دیا۔