ڈالر کی قدر میں 9 پیسے اضافہ

ڈالر کی قدر میں 9 پیسے اضافہ

کراچی:کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر 9 پیسے بڑھ گئی، جس کے بعد ڈالر 281 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 281 روپے 75 پیسے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا، جہاں امریکی کرنسی 283 روپے 75 پیسے میں فروخت کی جا رہی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروبار کا آغاز ملا جلا رجحان لیے ہوئے ہوا۔ دن کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، کبھی انڈیکس میں اضافہ ہوا تو کبھی معمولی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری سرگرمیوں میں غیریقینی صورت حال کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ معاشی پالیسیوں اور آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق خبروں نے بھی سرمایہ کاری کے رجحان پر اثر ڈالا ہے۔مالیاتی ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ بھی معاشی و سیاسی خبروں کے زیر اثر رہے گی۔