بھارتی ہٹ دھرمی سے کھیلوں کو بڑا دھچکا، پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت نے ایشیا کپ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے مرد اور خواتین کے ایشیا کپ ٹورنامنٹس سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ مردوں کا ایشیا کپ ستمبر میں بھارت میں ہونا تھا جبکہ خواتین کا ایمرجنگ ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں شیڈول تھا۔پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بھارتی بورڈ نے دونوں ٹورنامنٹس سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بھارتی ٹیم ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہوں۔بی سی سی آئی نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے زبانی طور پر دستبرداری ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دی ہے جبکہ باقی شیڈول ایونٹس کو بھی روک دیا گیا ہے۔
بھارتی بورڈ حکومت کے ساتھ اس سلسلے میں رابطے میں ہے۔ایشیئن کرکٹ کونسل کے چیئرمین پی سی بی کے محسن نقوی ہیں، تاہم بی سی سی آئی نے ابھی رسمی طور پر اپنی دستبرداری کی اطلاع نہیں دی۔یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کھیلوں پر پڑنے والے اثرات کی ایک اور بڑی مثال ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔