بھارت سے جنگ میں پاکستان ٹیکنالوجی سے متعلق دنیا کے سامنے ابھرا : شزافاطمہ

آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خوشخبریاں ، معاشری بہتری سے متعلق مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں
 لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ بھارت سے جنگ میں پاکستان ٹیکنالوجی کے حوالے سے دنیا کیسامنے ابھرا ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خوشخبریاں ہیں، معاشری بہتری سے متعلق حکومتی کاوشوں کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں۔ شزافاطمہ نے کہا کہ پالیسی ریٹ، مہنگائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، ترسیلات زر اور آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ اگلے چندسال میں پاکستان میں70کروڑڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے، جبکہ افواج پاکستان کے جوانوں نے بہادری سے جنگ لڑی ہے۔