سندھ کا پانی چوری برداشت نہیں کریں گے، دفاع کریں گے:پی ٹی آئی رہنما

سندھ کا پانی چوری برداشت نہیں کریں گے، دفاع کریں گے:پی ٹی آئی رہنما

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں حامد خان اور لطیف کھوسہ نے سندھ کے پانی کے حقوق کے حوالے سے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کا پانی چوری کرنے کی کوششیں برداشت نہیں کی جائیں گی اور پی ٹی آئی سندھ کے عوام کا بھرپور دفاع کرے گی۔حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کے وکلا کے ساتھ کھڑی ہے اور سندھ کے پانی پر ہونے والی چوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں نہریں نکالنے پر وہاں کے لوگ خاموش نہیں رہیں گے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بعض افراد اپنے ذاتی مفادات کے لیے سندھ کا سودا کر رہے ہیں، اور پی ٹی آئی سندھ کے مفادات کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔اگر سپریم کورٹ اس معاملے پر سوموٹو ایکشن نہیں لیتی تو پی ٹی آئی اس مسئلے پر درخواست دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔