صدر زرداری کا کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ، گورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقات

صدر زرداری کا کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ، گورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقات

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

 اس دورے کے دوران صدر مملکت گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، اور دیگر اہم حکام سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں انہیں صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیل سے بریفنگ دی جائے گی تاکہ حکومتی اقدامات اور ان کے نتائج کا جائزہ لیا جا سکے۔صدر زرداری پیپلزپارٹی کے وزیروں، ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اور پارٹی امور پر گفتگو کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں بلوچستان کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس دورے کا مقصد بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومتی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنا اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر نظر رکھنا ہے۔