خیبرپختونخوا میں جوڈیشل افسران کیلئے ویلفیئر فنڈز کے قیام کا فیصلہ

 پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں جوڈیشل افسران کے لئے ویلفیئر فنڈز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیر قانون اور محکمہ خزانہ کے اراکین پر مشتمل کمیٹی نے فنڈز کے قیام کی منظوری دے دی۔دستاویز کے مطابق ویلفیئر فنڈز صحت، حادثات، قدرتی آفات اور دیگرمعاملات میں مالی معاونت کرے گا، فنڈز کو خیبرپختونخوا جوڈیشل آفیسرز ویلفیئر فنڈز بل 2025کا نام دیا گیا ہے، فنڈز کے قیام میں ہر جوڈیشل افسر ماہانہ کے حساب سے پیسے جمع کریں گے۔ فنڈز کے قیام کو قانونی شکل دینے کیلئے کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی۔