چاول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عام صارف کی قوتِ خرید متاثر

چاول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عام صارف کی قوتِ خرید متاثر

ملک میں چاول کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث یہ بنیادی غذائی شے عام صارفین کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

مختلف اقسام کے چاول مہنگے ہونے سے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔لاہور کی مارکیٹ میں سپر کرنل چاول 10 روپے اضافے کے بعد 430 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ کائنات باسمتی چاول کی قیمت بڑھ کر 520 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح مختلف برانڈز کے پیک شدہ چاول 580 سے 640 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث شہری مہنگے داموں خریداری پر مجبور ہیں۔دوسری جانب ٹوٹا چاول بھی مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی قیمت 250 سے 280 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خور و نوش کی بڑھتی قیمتوں نے روزمرہ اخراجات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ چاول جیسی بنیادی غذا کی مسلسل مہنگائی تشویش کا باعث بن رہی ہے۔