لاہور (کرائم رپورٹر) گرین ٹائون کے علاقے نواز موڑ پیر بازار میں واقع ایک ایمبرائڈری فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مئوثر آپریشن کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔