9اور 10 محرم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم

 اسلام آباد (آئی این پی) وزیرِ توانائی نے تمام ڈسکوز کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ محرم الحرام بالخصوص 9 اور 10 محرم کو بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو سخت ضابطہ اخلاق جاری کر دیے گئے