وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت حاصل کی
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت نہ صرف امن کے قیام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے بلکہ یہ باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگی
اسلام آباد (آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ایران ، امریکہ امن معاہدے کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس سے خطے میں امن اور مفاہمت کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت نہ صرف امن کے قیام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے بلکہ یہ باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔وزیر اطلاعات نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ الحمدللہ، امن کی جیت ہوئی اور تاریخی معاہدہ طے پا گیا"، جو مستقبل میں خطے کے استحکام اور خوشحالی کے لیے مثبت نتائج کا حامل ثابت ہوگا۔