لاہور(آن لائن)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کی اہلیہ امینہ ایردوغان نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی مزاج پرسی کے لئے خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے تحریرکیا کہ آپ کی خرابی صحت اور سرجری کی خبر سن کر پریشانی محسوس ہوئی، آپ کے علاج کے حوالے سے ہم ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ترک صدر کی اہلیہ نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو خط میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد اور مکمل صحت عطا فرمائے اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ برادر پاکستان کے عوام کے لیے بھی خیر سگالی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔