کسی اہلکار کے غیر قانونی اقدام کو تحفظ نہیں دیں گے:آئی جی پنجاب

چکوال واقعہ میں فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی گئی، کیس کی شفاف تحقیقات کی جا رہی ہیں
چکوال واقعہ کسی کے دباؤ کی وجہ سے چھپایا نہیں جا سکتا، ہم ہر شخص کو انصاف دینے کے پابند ہیں:پریس کانفرنس
لاہور(شہزاد راجپوت)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے  چکوال واقعہ کسی کے دباؤ کی وجہ سے چھپایا نہیں جا سکتا، کسی اہلکار کے غیر قانونی اقدام کو تحفظ نہیں دیں گے۔ انہوںنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  چکوال واقعہ میں فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی گئی، کیس کی شفاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، ہم ہر شخص کو انصاف دینے کے پابند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ڈی اہلکارنے گاڑی پر فائرنگ کی، چکوال میں ایک بچی شہید ہوئی ،بھائی اور والد زخمی ہوئے، ذمہ دار اہلکار کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے۔ بچی کے والد کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کیاگیا، اسلحہ اسی اہلکار کے نام سے جاری ہوا اس لئے وہ بچ نہیں سکتا۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفرچٹھہ بھی اس  موقع پر موجود تھے۔