قصور سے اغواء لڑکی جنرل ہسپتال سے مل گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)ضلع قصور سے اغواء ہونے والی لڑکی جنرل ہسپتال سے ملی گئی ۔چوکی جنرل ہسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکی کو ورثاء کے سپرد کر دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے اغواء  ہونے کی اطلاع بذریعہ وائرلیس نوٹ کروائی گئی تھی ۔لڑکی گھر سے پیپر دینے نکلی مگر گھر واپس نا پہنچ سکی۔ تھانہ کھڈیاں میں لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج ہے۔17 سالہ فاطمہ کے والدین نے بیٹی کی بازیابی پر لاہور پولیس سے اظہار تشکر کیا۔