100لیٹرشراب پکڑی گئی

ملزم اسلم ریلوے سٹیشن سے رکشا پرشراب لارہاتھا،گڑھی شاہو پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی۔ ایس پی سول لائنز چودھری اثر علی کے مطابق دوران چیکنگ گڑھی شاہو پْل کے قریب سے ایک شراب فروش کوگرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 100 لیٹر شراب کے 4 گیلن برامدکر لئے۔ملزم اسلم مشتاق نامعلوم رکشا پر ریلوے سٹیشن سے شراب لوڈ کر کے لا رہا تھا۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ایس پی سِول لائنز نے ایس ایچ او گڑھی شاہو اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔