سولر پر ٹیکس کم کر دیا،18 کے بجائے 10 فیصد لاگوہوگا:اسحاق ڈار

کچھ چیزوں پر حکومت نے نظر ثانی کی ہے ،سروسز پر پر ڈیجیٹل ٹیکس صوبوں کا ڈومین ہی رہے گا 

اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ چیزوں پر حکومت نے نظر ثانی کی ہے ،سروسز پر پر ڈیجیٹل ٹیکس صوبوں کا ڈومین ہی رہے گا کوئی بھی چیز ریونیو میں کم کریں گے پھر اس کو پورا بھی کرنا ہے ،سولر پر ٹیکس اس سال کے لئے  18 نہیں 10 فیصد کیا جا رہا ہے اسحاق ڈار نے کہا  پی آئی ڈی سی ایل، پی ڈبلیو ڈی کی باڈی ہے صوبوں میں پی ڈبلیو ڈی کے منصوبے یہی کرے گی پی آئی ڈی سی ایل چاروں صوبوں کے منصوبوں کی ذمہ دار ہوگی پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا کہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہمارے ایشوز کو ایک حد تک حل کر لیا گیا ہے ‘بجٹ کے بعد ایک کمیٹی بنائیں جو سولر پر ٹیکس کو مزید کم کرنے کے تجاویز دے ‘ڈئیلاگ ہمارا جاری رہے گا،