پی ایچ اے :پارک بکنگ کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل

لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی منصور احمد کی ہدایت پر پارک بکنگ کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا۔اب شادی ہو یا کارپوریٹ ایونٹ، پارک کی بکنگ صرف ایک کلک کی دوری پر ہے۔شہری سہولتوں میں ڈیجیٹل انقلابات جاری ہیں۔پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور نے پارک بکنگ کا روایتی نظام ختم کر کے جدید ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرا دیا۔ فعال ہونے والے اس سسٹم کے ذریعے اب شہری شادی، نجی یا کارپوریٹ ایونٹس کے لیے پارک کی بکنگآن لائن کر سکتے ہیں۔پارک ایونٹس کی بکنگ کے لیے شہری pha.gop.pk ویب پورٹل پر جا کر چند مراحل میں ایونٹ ریزرو کر سکتے ہیں۔ادائیگی کا عمل بھی مکمل طور پرآن لائن کر دیا گیا ہے، جس سے نہ صرف شفافیت یقینی ہو گی بلکہ وقت کی بچت بھی ہو گی۔بغیر دفترآئے، گھر بیٹھے مکمل بکنگ ممکن ہو گئی ہے۔ یہ سسٹم عوامی سہولت، شفافیت اور جدید شہری خدمات کی طرف ایک مئوثر پیش رفت ہے۔یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وڑن کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کوآسان اور جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔