لاہور: فضائی تحفظ کیلئے رنگ فینسنگ کے تحت مختلف علاقے نو برڈ زون قرار، گرینڈ آپریشن جاری

لاہور: فضائی تحفظ کیلئے رنگ فینسنگ کے تحت مختلف علاقے نو برڈ زون قرار، گرینڈ آپریشن جاری

لاہور میں ہوائی جہازوں کی پرواز کو محفوظ بنانے اور پرندوں سے ٹکراؤ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے بڑے پیمانے پر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

 سینیئر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات کی خصوصی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو "نو برڈ زون" قرار دے دیا گیا ہے۔یہ گرینڈ آپریشن چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کی زیر نگرانی جاری ہے، جس میں وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس، ضلعی انتظامیہ اور انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس مشترکہ طور پر متحرک ہیں۔

 نو برڈ زون میں شامل اہم علاقے:
لاہور مشرقی بائی پاس
مناواں ہسپتال
پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI)
چونگی امر سدھو
اچھرہ
چاہ میراں
 سخت اقدامات:
ایئرپورٹس کے مضافات میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈھکن والے کوڑا دان کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے تاکہ پرندوں کو خوراک نہ مل سکے۔ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے سلاٹر ہاؤسز، پولٹری فارمز اور چمڑے کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گھروں کی چھتوں، درباروں اور عوامی مقامات پر پرندوں کو دانہ ڈالنے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔کبوتر پالنے اور کبوتر اُڑانے جیسے مشغلے پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
 خلاف ورزی کی صورت میں:
حکومت نے خبردار کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر نہ صرف گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی بلکہ بھاری جرمانے اور سخت سزائیں بھی دی جائیں گی۔

 حکومت پنجاب کا پیغام:
پنجاب حکومت نے اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ گروپس کو تحریری پیغامات کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی سے بچا جا سکے اور فضائی تحفظ کے اقدامات پر موثر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔