اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارالحکومت میں چینی کی قیمت 172روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں چینی کی ریٹیل پرائس 172روپے فی کلو مقرر کر دی گئی جبکہ ایکس مل ریٹ پر 165روپے فی کلو فروخت کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہوگی۔