چینی پر سیلزٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد(آئی این پی )فیڈرل بورڈآف ریونیو نے چینی پر سیلزٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان چینی درآمد کریگی۔  نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ درآمدی چینی پر سیلزٹیکس 18کے بجائے 0.25فیصدہوگا، سیلزٹیکس میں کمی 30ستمبرتک درآمدکی گئی چینی کیلئے ہوگی۔چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے ہوگی، چینی کی درآمد کا فیصلہ وزارت تجارت کی گائیڈ لائنز کے تحت ہوگا۔