585واٹ والے پینل کی قیمت16ہزارسے بڑھ کر21ہزار ہوگئی، پیداواری لاگت بڑھ گئی،سلیم میمن
کراچی(خصوصی رپورٹ)ملک میں رواں سال کے آغاز سے سولر پینلز کی قیمتوں میں یکدم بڑے اضافے کا رحجان پیدا ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں 585، 645 اور 720واٹ کے حامل در آمدہ چینی سولر پینلز کی قیمتوں میں اوسطا پانچ ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس نتیجے میں 585واٹ کے سولر پینل کی قیمت 16ہزار تا 17ہزار روپے سے بڑھ کر 20ہزار سے 21ہزار روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ 645 واٹ کے حامل سولر پینل کی قیمت 20ہزار روپے سے بڑھ کر 24ہزار تا 25ہزار روپے ہوگئی جب کہ کے حامل سولر پینل کی قیمت 22ہزار تا 25ہزار روپے سے بڑھ کر 30ہزار تا 35ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔سولر پینلز کے در آمدکنندہ اور کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر سلیم میمن نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عالمی سطح پر چاندی، تانبے کی قیمت بڑھنے سے چینی سولر کمپنیوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 5ماہ میں فی واٹ سولر پینل کی قیمت 22روپے سے بڑھ کر 33 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔