پنجاب بھر میں 1446ٹریفک حادثات ، 695افراد شدید زخمی

267ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1446ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 695افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔955معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 944ڈرائیوز،52کم عمرڈرائیور،522مسافراور197پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ267ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت327متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان 99حادثات میں 114متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد95حادثات میں 92متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1663متاثرین میں 1315مرد اور348خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 260فراد کی اوسط عمر18سال سے کم913فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ490زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1510موٹرسائیکلز،104آٹورکشے،204کاریں،40وین،14مسافر بسیں،62ٹرک اور79دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔