اپوزیشن اتحاد کا اجلاس‘ اچکزئی کی دھرنا جاری رکھنے کی تجویز مسترد

مجھ پر بانی پی ٹی آئی نے اعتماد کیا میں وہ فیصلے کروں گا جس میں ابہام نہ ہو:محمود خان اچکزئی
اسلام آباد(آن لائن )پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور محمود خان اچکزئی آمنے سامنے آگئے، محمود خان اچکزئی نے ذاتی معالجین کی رسائی اور اہل خانہ سے ملاقات تک منظم دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا کہا جبکہ پی ٹی آئی کے چند ارکان کے علاوہ اکثریت نے دھرنا ختم کرنے کا مشورہ دیا۔ذرائع نے بتایا  پی ٹی آئی ارکان نے رائے دی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ہمیں دھرنا ختم کرنا چاہیے جبکہ محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی ارکان سے دھرنا ختم کرنے کی ٹھوس وجوہات بھی پوچھیں۔ذرائع نے بتایا  محمود خان اچکزئی نے کہا مجھ پر بانی پی ٹی آئی نے اعتماد کیا میں وہ فیصلے کروں گا جس میں ابہام نہ ہو، جس پر محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے ساتھ پی ٹی آئی کے چند ارکان نے ہی اتفاق کیا۔