برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم صارفین اس کمی سے مطمئن نظر نہیں آ رہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 600 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔دوسری جانب، صافی چکن 670 سے 680 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ زندہ مرغی کا وزن عام طور پر 2.25 سے 3 کلو کے درمیان ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ایک مرغی کی قیمت 1500 روپے تک جا پہنچی ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ معمولی کمی کے باوجود چکن کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے متوسط اور غریب طبقے کے لیے اپنے بچوں کو مرغی کا گوشت کھلانا مشکل ہو گیا ہے۔