اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے سے مونس الہی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی 20 فروری کو طلب کرلیا تاکہ کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جا سکے۔ مزید برآں، عدالت نے مونس الہی کے شریک ملزم محمد جبران کی گرفتاری پر بھی رپورٹ مانگی ہے۔عدالت نے مونس الہی سمیت اشتہاری قرار دیے گئے نو ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کے دورانیے میں توسیع کر دی اور کیس کی مزید سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔