اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پروازمیں کوتاہی :معطل سینیٹر

      اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آ ئی کے  سینیٹر ہمایوں مہمند نے سینیٹ رکنیت معطل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے گزشتہ روز غلط کام کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ارکان کی دل آزاری پر معذرت کرنی چاہیے تھی، ان کا کام یہ نہیں کہ چیئرمین پر بیٹھ کر اپنے ارکان کی تضحیک کریں۔