لاہور کی یونیورسٹی آف لاہور میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں 22 سالہ طالبعلم محمد اویس سلطان جان کی بازی ہار گیا۔
اویس سلطان فارم ڈی کے سمسٹر فائیو، سیکشن ڈی تھرڈ کا طالبعلم تھا۔واقعہ چوتھی منزل سے گرنے کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے۔پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ تھا یا خودکشی، اس پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے تمام شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مکمل چھان بین کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور متعلقہ حکام طلبہ کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات کے جائزے میں ہیں اور واقعے کے بعد ہنگامی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔