صدر نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن منظور کر لی

صدر نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن منظور کر لی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈگری کیس میں نااہل قرار پانے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 صدر نے یہ منظوری وزیرِاعظم کے مشورے پر دی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تقرری کے وقت درست ایل ایل بی ڈگری کا اہل نہ ہونے کی وجہ سے عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا، اور اب ان کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔