بانی پی ٹی آئی سول نافرمانی کا کہیں گے تو قوم مانے گی اور لوگ نکلیں گے،میڈیا سے گفتگو
فیصل آباد (آئی این پی)پی ٹی آئی رہنمازرتاج گل نے کہا ہے کہ سول نافرمانی آخری حل ہے دعا کرتے ہیں اس کی نوبت نہ آئے، بانی پی ٹی آئی سول نافرمانی کا کہیں گے تو قوم مانے گی اور لوگ نکلیں گے، 9 مئی پر( ن) لیگ تھک جائے گی ثابت کچھ نہیں ہو سکے گا۔ فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،حکومت ٹیبل پر بیٹھے اور ہم سے بات کرے، مذاکرات میں انتخابات سمیت تمام معاملات پر بات ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ مذاکرات سے اگر معاملات حل ہوتے ہیں تو یہ ضرورہونے چاہئیں۔ ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ جو زیادتیاں کی گئیں ہیں اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور ان کی تحقیقات کی جائیں۔