ناجائز اسلحہ کاملزم گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)انچارج پٹرولنگ پوسٹ حسنین عباس شاہ کی سربراہی میں دوران گشت مامور پٹرولنگ آفیسر غلام مصطفیٰ نے دوران چیکنگ مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی تو اس سے 30 بور پسٹل دو گولیاں بر آمد ہوئیں، پولیس نے ملزم ساجد کو گرفتار کر کے تھانہ اوکانوالہ بنگلہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ حسنین عباس شاہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور علاقے میں گشت کو مزید موثر بنایا جائے گا۔