بانی پی ٹی آئی کی صحت پہلے، سیاست بعد میںہے ، مشال یوسف زئی

بانی پی ٹی آئی تک اہلِ خانہ اور ڈاکٹر کی رسائی دیا جانا بھی خوش آئند ہے ، میڈیا سے گفتگو 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) مشال یوسف زئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوٗے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور زندگی ان کے لیے سیاست سے زیادہ اہم ہے۔ بانی پی ٹی آئی تک اہلِ خانہ اور ڈاکٹر کی رسائی دیا جانا بھی خوش آئند ہے ۔ پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسف زئی نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہیں، یہ بھی خوش آئند بات ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن اور ڈاکٹر کو ان تک رسائی دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے پہلے خان صاحب کی صحت ہے، زندگی ہے، پھر سیاست ہے۔مشال یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ انتہائی غم کا مقام ہے کہ ان کا لیڈر اس نہج تک پہنچ گیا ہے کہ آج اسپتال تک آگیا ہے۔انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ان کی صحت اور علاج کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔